. user-image
Software Solutions Company

انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے

انسٹاگرام کے بہت سے فیچرز صرف موبائل فون پر ہی استعمال ہو سکتے ہیں، ان میں سب سے اہم فیچر پوسٹ تخلیق کرنا اور پوسٹ ایڈٹ کرنا بھی ہے۔ تاہم بہت سے انسٹاگرام صارفین اب ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام کی سائٹ کو استعمال کرنے لگے ہیں۔ اسی وجہ اب انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین کو پوسٹ تخلیق کرنے اور پوسٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دےگا۔

اس حوالے سے ایک مخبر نے ٹوئٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام صارفین کس طرح سے ڈیسک ٹاپ سے پوسٹ تخلیق کر سکیں گے۔

صارفین تصاویر یا ویڈیو کو ڈریگ اینڈ ڈراپ سے انسٹاگرام سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے اور پھر فلٹر شامل کر کے  اس پوسٹ کر سکیں گے۔ صارفین اپنی  پوسٹ  کو  لوکیشن اور لوگوں کو ٹیگ بھی کر سکیں گے۔ ڈیسک ٹاپ پر پوسٹ تخلیق کرنے کا انٹرفیس بھی بالکل ایپلی کیشن جیسا ہی ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

 

.

Comments

.

© 2022 All rights are reserved by MCQsMaker.com | Design by KodeWhiz.com
info@kodewhiz.com